شرائط و ضوابط
نمبر شمار فریقین معاہدے کے مندرجہ ذیل تمام شرائط پر عمل کرینگے۔کسی بھی ایک شرط کی خلاف ورزی مکمل معاہدے کی خلاف ورزی تصور کی جائے گی۔
1 سافٹ وئیر کی خریداری سے پہلے پوری تسلی کرلیں کہ یہ سافٹ وئیر آپ کے کاروبار کیلئے موزون ہے یا نہیں۔ اگر مناسب ہے تو اس کے بعد اسکی رجسٹریشن لےلیں۔ ورنہ کمپنی کو بر وقت آگاہ کریں۔ پوری تسلی کے بعد سافٹ وئیر انسٹال کرائیں۔ کمپیوٹر سسٹم یا ہارڈڈسک کی رجسٹریشن لینے کے بعد رقم کی واپسی نہیں ہوگی۔
2 سافٹ وئیر کی رجسٹریشن سے مراد کسی کاروبار یا کسی شخص کی رجسٹریشن نہیں ہے۔بلکہ ہارڈڈسک یا کمپیوٹر کی رجسٹریشن ہے۔
سافٹ وئیر کی رجسٹریشن کے 2 اقسام ہیں۔ ہارڈڈسک رجسٹریشن اور کمپیوٹر سسٹم کی رجسٹریشن۔
کسی بھی قسم کی رجسٹریشن میں اس چیز کی آئی ڈی رجسٹرد ہوگی۔ ہارڈڈسک رجسٹریشن کی صورت میں رجسٹرڈ ہارڈڈسک کو ابتدائی ڈرائیو کی صورت لگانا ہوتا ہے جس میں سے ونڈو چل سکے۔ سسٹم رجسٹریشن کی صورت میں کمپیوٹر میں موجود بائیوس، پروسسر اور مین بورڈ کی آئی ڈیز رجسٹرڈ ہوگی۔ اگر ان میں سے کوئی بھی چیز تبدیل کی گئی یا مکمل سسٹم تبدیل کی گئی تو رجسٹریشن ختم ہو جائے گی ۔ ایسی صورت میں نیا رجسٹریشن لینا ہوگا۔
3 اگرہارڈڈسک کی رجسٹریشن ہو چکی ہےتو یہ ہارڈ ڈسک جس کمپیوٹر میں بھی ہو یا کسی بھی کاروبار کیلئے ہو یہ رجسٹرڈ تصور ہوگی۔ اس یارڈڈسک کو یا اس کے ساتھ پورے کمپیوٹر کو اگر کسی دوسرے شخص کو بیچ دیا جائے تو اس کیلئے بھی یہ ہارڈ ڈسک رجسٹرد تصور ہوگی۔
اسی طرح اگر کمپیوٹر سسٹم کی آئی ڈی رجسٹرڈ ہے تو اگر کاروبار میں رجسٹرڈ کمپیوٹر کو تبدیل کیا گیا تو دوسرے کمپیوٹر کیلئے نیا رجسٹریشن لینا ہوگا۔ ِ
4 جن سافٹ وئیر کی رجسٹریشن نیٹ ورک کی بنیاد پہ نہیں ہیں تو اس صورت میں نیٹ ورک پر لگائی جانے والی کسی بھی سسٹم کیلئے الگ سے رجسٹریشن لینا ہوگا۔ جو کہ سافٹ وئیر کی پوری قیمت کے برابر ہوگی۔ اگر رجسٹریشن نیٹ ورک کی بنیاد پہ ہے تو کوئی بھی کلائنٹ سسٹم مین سرور کے ساتھ کنکٹ کرنے کیلئے صرف سروس چارجز ادا کئے جائینگے۔
5 ادارہ کسی ہر سال سافٹ وئیر اور اس کے متعلق دوسرے سروسز کی قیمت میں تبدیلی کرتا رہتا ہے۔ کسی بھی وقت جو بھی معاملہ ہو تو اس وقت کے قیمتوں کے مطابق طے کیا جائے گا